Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور انڈین وزرا کی ملاقات، ثقافتی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

عالمی سیاحتی تنظیم کے 26 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں انڈین ہم منصب گجیندر سنگھ شیحاوت نے ملاقات کی۔
اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم کی جنرل اسمبلی کے 26 ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انڈین وزیر ثقافت و سیاحت گجیندر سنگھ شیحاوت نے اجلاس کے دوران سری لنکا، مالدیپ اور جنوبی افریقہ کے وزرائے سیاحت کے ساتھ  بھی دو طرفہ بات چیت کی۔
ایکس کااونٹ پر پوسٹ میں انہوں نے کہا’ انڈیا دنیا بھر میں سیاحتی تعاون اور ثقافتی شراکت داری کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔‘
انڈین وزیر نے سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کی جان سے اجلاس میں شرکت کرنے والے وزرا کے اعزاز میں دیے گئے عدشائیے میں بھی شرکت کی۔
انہوں نے  کہا ’گرمجوشی سے مہمان نوازی اور عالمی سیاحتی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے بامعنی بات چیت کے موقع کے لیے شکر گزار ہوں۔‘

 

شیئر: