Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی شعبے میں ایک لاکھ 47 ہزار سعودیوں کو روزگار فراہم

مختلف شعبوں میں 19 تربیتی پروگراموں پر 851 ملین ریال لاگت آئی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ فنڈ کا کہنا ہے کہ ’سیاحتی شعبے میں کامیاب حکمت عملی کے تحت سال 2020 سے رواں برس کے نصف تک ایک لاکھ 47 ہزار مرد و خواتین کو روزگار فراہم کیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق ترقیاتی فنڈ نے بتایا ’سیاحت کے شعبے میں قومی افرادی قوت کو روزگار فراہم کرنے سے قبل مختلف شعبوں میں 19 تربیتی پروگرام شروع کیے گئے جن پر 851 ملین ریال لاگت آئی۔‘
تربیتی پروگراموں کا مقصد 8 ہزارسے زیادہ ہنرمندوں کو جدید تربیت فراہم کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔

تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملازمتوں کی شرح میں 75 فیصد اضافہ ہوا جو ان پروگرامز کی کامیابی کی دلیل ہیں۔
ترقیاتی فنڈ کے تربیتی پروگراموں کا مقصد سیاحتی شعبے کو بااختیار بنانے تھا۔ 22 پروفیشنل کورسز ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’دروب‘ کے ذریعے متعارف کرائے گئے۔
سیاحتی شعبے میں سعودائزیشن پروگرام کے تحت اداروں کو کارکنوں کی اجرت کی مد میں 50 فیصد امداد فراہم کی گئی جبکہ ماہانہ 3 ہزارریال فی کارکن کے حساب سے ادا کی گئی۔

 

شیئر: