Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سیاسی متبادل کی تلاش ، دہلی میں کیجریوال ،نائیڈو ملاقات

نئی دہلی۔۔۔آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیاسی متبادل کے امکانات تلاش کرنے کیلئے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے نئی دہلی میں آندھرا پردیش کے اپنے ہم منصب اور تلگو دیشم کے صدر چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کی۔کیجریوال نے  ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر لوک تانترک جنتا دل(ایل جے ڈی)کے صدر شرد  یادوبھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق یادو اورکیجریوال  نائڈو سے ملاقات کیلئے  ہفتے کو صبح آندھرا بھون پہنچے جہاں یہ ملاقات تقریباًنصف گھنٹے تک چلی۔ تینوں لیڈروں نے5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کو شکست دینے کیلئے متبادل سیاسی طاقتوں کو مضبو ط بنانے پر زور دیا اور موجودہ بی جے پی حکومت کو ملک کے لیے خطرہ بتاتے ہوئے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔ سیاسی حلقوں میںاس ملاقات کو کافی اہمیت دی جارہی ہے کیونکہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب آندھراپردیش کے ساتھ ساتھ4 دیگر ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔

شیئر: