Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : کیمبرج امتحانات میں پی آئی ایس جے ، انگلش سیکشن کے شاندار نتائج

جدہ ۔۔کیمبرج یونیورسٹی کے تحت امتحانات میں  پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن  کے 8  طالب علموں نے  10کیمبر ج ایوارڈز حاصل کئے ۔ ان ایوارڈز میں  ’’ٹاپ اِن سعودی عرب‘‘ ، ’’ٹاپ اِن دا  ویسٹرن پراونس‘‘، ’’ بیسٹ آکراس تھری‘‘ اور ،’’ بیسٹ آکراس فور‘‘ شامل ہیں۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔  پرنسپل عدنان ناصر نے شاندار نتائج پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہمیشہ ان  طالب علموں پر فخر رہا ہے جو اپنے قومی فریضے کو خوش اسلوبی سے نبھاتے ہوئے  ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔ تعلیم کسی بھی ملک کا بنیادی اور اہم ترین شعبہ اور قوموں کی ترقی کا ضامن ہے ۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے طلبہ کو ملک و قوم کا سرمایہ قرار دیا تھا  ۔ طلبہ کو بابائے قوم کے فرمان کے مطابق یقینا قوم کا سرمائے افتخار بننا چاہیے۔ آج اسکول ہذا کے طلبہ و طالبات کے شاندار نتائج اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ وہ بہترین طالب علم اور اعلیٰ ترین قوم ہیں۔پرنسپلعدنان ناصر نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل انتہائی ذہین ہے اور ذہین طلبہ نہ صرف ادارے بلکہ قوم کے لیے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں،  ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ا نھوں نے کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں ،ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا بلا شبہ طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ آپ نے تعلیم کے میدان میں ا ن کامیابیوں سے نہ صرف اسکول بلکہ ملک کا نام بھی روشن کیاہے۔آپ کی کامیابیاں  ادارے کے لئے سرمایۂ افتخارہیں اپنی تمام تر توجہ حصول علم کی طرف مبذول رکھیں۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے طالبعلموں میںاے لیول کے امتحان میں’’ٹاپ اِن سعودی عرب‘‘ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میںاحمد سلمان ( اکائونٹنگ ) ،  محمد دائم شریف (بزنس) اور اے ایسکے امتحان میںھیام خان ( اکنامکس) جبکہ  IGCSE کے امتحان میںمشعل عمران( اسلامیات ) او ر یحییٰ مبشر میر ( پاکستان اسٹڈیز) شامل ہیں۔’’ٹاپ اِن دا  ویسٹرن پراونس‘‘  ایوارڈ حاصل کرنے والوں میںاے لیول کے امتحان میںصائم عمر (میتھ میٹکس) جبکہ  IGCSE کے امتحان میں نوال عاصم خان ESL)) شامل ہیں۔صائم عمر اور وانیا افروز نے بالترتیب کیمبرج  اے لیول  اور اے ایس کے امتحان میںتین مضامین  کے ساتھ تیسری جبکہ چار مضامین کے ساتھ احمد سلمان نے اے لیول کے امتحان میں ’’ویسٹرن پراونس ‘‘  جدہ  اور سعودی عرب میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔  بعد ازاںپرنسپل عدنان ناصر نے ٹاپ کیمبر ج ایوارڈز حاصل کرنے والے طالب علموں میں تحائف تقسیم کئے اور اساتذہ کو گلدستے پیش کر کے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

شیئر: