Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم نریندر مودی کاٹوکیو پہنچنے پرشاندار استقبال

ٹوکیو۔۔۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی 13 ویں ہند/جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچ گئے۔ ہوائی اڈے پر ہندوستان میں جاپان کے سفیر کینجی ہراماتسو اور جاپان میں ہندوستان کے سفیر سوجان آر چنائے نے مودی کا خیر مقدم کیا۔ہوٹل پہنچنے پر وہاں بڑی تعداد میں موجود ہندوستانی تارکین وطن نے مودی کا استقبال کیا۔وزیراعظم کا یہ تیسرا دورہ جاپان ہے جبکہ جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے سے ان کی پانچویں دو طرفہ سالانہ سربراہی ملاقات ہوئی۔ مودی کے ہمراہ سرکاری حکام اور تجارت و صنعتی پیشہ کا ایک وفد گیا ہے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ اپنے اس دورے میں مودی جاپان کے کئی سرکردہ لیڈروں سے بھی ملیں گے اور تجارتی اور تکنیکی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ آبے نے مودی کا ٹوکیو سے تقریباً 110 کلو میٹر دور یمانشی صوبے کی وادیوں میں واقع اپنی رہائش پر شانداراستقبال کیااور دونوں رہنماؤں نے غیر رسمی بات چیت کی اوربذریعہ ٹرین ٹوکیو واپس ہوئے۔
مزید پڑھیں:- - - -رافیل طیارہ سودا صدی کا سب سے بڑا دفاعی گھپلہ: آزاد
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: