Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد رضوان نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان اے کی قیادت کرینگے

دبئی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 4روزہ میچوں کیلئے پاکستان اے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ۔ رضوان کو آسٹریلیا کے خلاف 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے بھی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا تاہم انہیں کھیلنے کا موقع نہیں ملا ۔ دوسرے ٹیسٹ کے دوران کپتان سرفراز احمد کو سر پر گیند لگنے کے بعد رضوان نے متبادل وکٹ کیپر کے طور میچ کے آخری دن وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیئے تھے۔ نیوزی لینڈ اے کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے3میچوں میں رضوان نے2سنچریاں اسکور کی ہیں۔ 14رکنی پاکستان اے اسکواڈ میں میر حمزہ بھی شامل ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔عابد علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اسکواڈ میں2اسپیشلسٹ اسپنر کاشف بھٹی اور محمد اصغر کو بھی منتخب کیا گیا ہے ۔ یہ دونوں چار روزہ میچ با لترتیب 30اکتوبر اور 6 نومبر کو ابو ظبی اور دبئی میں شروع ہوں گے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: