Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی صدر کی اقتصادی ٹیم میں رد و بدل

تہران۔۔۔ایرانی پارلیمنٹ نے صدر حسن روحانی کی اقتصادی ٹیم میں کی گئی تبدیلیوں کی منظوری دیدی ہے ۔ پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے فرہاد دڑپسند کی بطور وزیر اقتصادیات و مالیات تقرری کی منظوری دی۔صدر روحانی نے اپنی کابینہ میں صنعت، محنت اور شاہراہوںکے محکموں کے نئے وزرا مقرر کیے ہیں۔ ایران کو حالیہ دنوں میں داخلی اور خارجی سطح پر شدید اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے۔ کابینہ میں یہ تبدیلیاں ایرانی خام تیل کی فروخت پر نئی امریکی پابندیوں کے نفاذ سے چند روز قبل کی گئی ہیں۔ ایران کو بیروزگاری کی شدید صورت حال کے علاوہ ملکی کرنسی ریال کی قدر میں انتہائی کمی کا سامنا بھی ہے۔

شیئر: