Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظفر نگر : 22سال سے دھرنے پر بیٹھ کر ریکارڈ قائم کردیا

مظفرنگر-  - - -اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے رہنے والے ماسٹر وجے سنگھ 22سال سےجرائم ، گھوٹالے اور لینڈ مافیاکے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔جمہوری نظام میں عوام اپنے مطالبات منوانے کیلئے چند گھنٹے یا کچھ دن احتجاج کرتے ہیں ۔ جوش و خروش کیساتھ نعرہ بازی کرتے ہیں ۔ مظاہرین کے مطالبات تسلیم کئے جانے یا نہ ہونےکی صورت میں احتجاج ختم کر دیا جاتا ہے ۔ ماسٹر وجے سنگھ  ایک اسکول ٹیچر ہیں۔گاؤں کی 4575بیگھہ زمین میں سے  4ہزار بیگھہ اراضی پر لینڈ مافیا گروپ نے قبضہ کرلیا۔وہ اس زمین کو مافیا کے چنگل سے آزاد کرانے کیلئے  دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ وجے سنگھ مسلسل جدوجہد کے باوجود زمین واگزار تو نہیں کراسکے البتہ طویل ترین مدت تک دھرنے پر بیٹھنے کے باعث اپنا نام لمکا بک آف ورلڈ  ریکارڈ میں درج کرالیا ۔ وہ کلکٹریٹ کے سامنے ترپال ڈال کر بیٹھے رہتے ہیں ۔ وجےسنگھ اب دہلی کے جنتر منترپر دھرنا دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔وجئے سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنے گائوںچوسانا میں 4ہزار بیگھہ اراضی جس کی مالیت تقریباً 350کروڑ روپے ہے ۔انہوں نے اس معاملہ کی سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے 26فروری 1996ء کو مظفر نگر میں واقع ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئے اور اب انہیں دھرنا دیئے ہوئے  ساڑھے 22سال گزر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -ڈیسک پر بچے کو سلاکر ڈیوٹی دینے والی خاتون پولیس اہلکار

شیئر: