Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان صوبے پکتیا میں امریکی ڈرون حملہ

 کابل۔۔۔ پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبے پکتیا میں امریکی ڈرون حملے اور صوبہ ننگر ہار میں افغان ا سپیشل فورسز کی کارروائی میں 9 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔پاک افغان سرحد پر واقع صوبہ پکتیا کے ضلع زورمت کے علاقے یمنی خیل میں امریکی ڈرون نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ گاڑی میں سوار5 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ افغان میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی کے علاقے خالق داد میں گزشتہ شب افغان ا سپیشل فورس اور افغان انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ طورپر کارروائی کرتے ہوئے 4 طالبان کو ہلاک کردیا جبکہ اسلحہ کا ڈپو بھی تباہ کردیا۔ حکام کے مطابق کئی مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ طالبان نے دونوں واقعات پر کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا۔ادھر اتوار کے روز افغان صدر اشرف غنی کی جنوبی صوبہ ہلمندکے صدرمقام لشکرگاہ آمد پر گورنرہاؤس پرراکٹ فائر کئے گئے جو قریبی علاقے میںگرکردھماکے سے پھٹ گئے تاہم ویران جگہ گرنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ افغان فورسز نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی فائرداغے جس کے بعد خاموشی ہوگئی۔ طالبان نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ راکٹ فائر کرنے کا نشانہ گورنرہاؤس تھا ۔افغان صوبہ لوگر میں طالبان نے صوبائی گورنر کے 2 محافظوں کوقتل کر کے گاڑی چھین لی۔محافظوں کی لاشیں علاقے میں پڑی تھیں جنہیں بین الاقوامی تنظیم کے اہلکاروں نے اٹھایا۔

شیئر: