Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ اہل کشمیر پر ہونے والے مظالم بند کروائے ، شائق بھٹو

سیاسی و سفارتی محاذ پر کشمیری بھائیوں کی آواز اٹھاتے رہیں گے ، ڈپٹی قونصل جنرل کا قومی یکجہتی فورم کی جانب سے منعقدہ یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب
کمیونٹی ڈیسک ۔۔ جدہ
    پاکستان قومی یکجہتی  فورم کے تحت  مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ کی تقریب مقامی ریسٹورانٹ میں منعقد کی گئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی  پاکستان قونصلیٹ کے  ڈپٹی قونصل جنرل شائق بھٹو تھے جبکہ  صدارت کے فرائض کنوینیر فورم سردار محمد اقبال یوسف نے انجام دیئے ۔  نظامت کی ذمہ داری   چوہدری محمد ریاض گھمن نے ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم سیاہ کی تقریب مشترکہ طور پر متحدہ پلیٹ فارم سے منعقد کی جارہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ مہمان خصوصی ڈپٹی قونصل جنرل  شائق بھٹو اپنے خطاب میں کہا اہل کشمیر ہندوستانی مسلح افواج کے ہاتھوں گزشتہ 7 دہائیوں سے ہر طرح کاظلم و ستم برداشت کرنے کے باوجود اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوئے ۔ کشمیری بھائیوں کے حوصلے جواں ہیں ہم انہیں اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ حکومت پاکستان انکی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی مدد ہر محاذ پر کرتی رہے گی ۔ ساتھ ہی اقوام عالم سے اس بات کا مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ اہل کشمیر پر ڈھائے جانے والے بے پناہ مظالم کو فوری طور پر بند کروائیں ۔ مظلوم و بے بس کشمیریوں کی آواز ہر پلیٹ فارم پر اٹھائی جائے گی ۔ دنیا بھر میںبسنے والے کشمیری اقوام عالمْ  اور حقوق انسانی  کے علمبرداروں  سے سوال کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قرار داد وں کو کب عملی جامہ پہنایاجائے گا ۔ بشیر سواتی اور سینیر نائب صدر راجہ محمدزریں نے کہا   71 برس سے کشمیر کا مسئلہ  حل طلب ہے اور اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے استصواب رائے کی قرار دار موجود ہے جس کا مطالبہ وہ کر رہے ہیں  ۔تقریب سے کنوینیر فورم سردار محمد اقبال ، قاسم دستی، ْملک محی الدین، چوہدری محمد اکرم، ملک شمس الطاف، انجینر نیاز احمد، انجینر عبدل صبور، چوہدری اضہر وڑائچ، حامد اسلام، غلام نبی بٹ اور سردار اشفاق  نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں ہندوستانی بربریت کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائگا۔ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاقْ کے سوا کوئی اور حل نہیں ہے ۔ ہندوستان نے نہتے کشمیریوں  پر ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے۔ اقوام عالم کو اس اہم ایشو پر اپنا رول ادا کرتے ہوئے یو این او کی قرار داد کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوائے تا کہ وہ اپنی مرضی سے زندگی گزار سکیں۔ کشمیر میں  ہندوستانی افواج کے بڑھتے ہوئے  مظالم پو اور یوم سیاہ کے حوالے سے دستاویزی  فلم دکھائی گئی۔
  آخر میں قاری احمد علی نے عالم اسلام پاکستان اورسعودی عرب کی ترق و خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لئیْ دعا کروائی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -جدہ : محبان مجلس کی جانب سے کورنیش پر پہلی بار پتنگ بازی کے مقابلے

شیئر: