Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپیل کورٹ میں وکلاء پیش ہوسکتے ہیں؟

جدہ ۔۔۔۔سعودی عدالتی سپریم کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ 28ربیع الاول 1440ھ سے متعلقہ فریق اپیل کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے موقع پر حاضر بھی ہوسکتے ہیں اور اپنے وکلاء کی خدمات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔سعودی عدالت کی تاریخ میں یہ سہولت پہلی بار دی گئی ہے۔ سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے تمام عدالتوں کو تحریری طور پر اس امر سے مطلع کرتے ہوئے عملدرآمد کی ہدایت بھی دیدی ہے۔ انہوں نے قصاص، قتل ، سنگساری، قطع ید ، دہشتگردی اور اس کی فنڈنگ کے جرائم کے مقدمات میں جاری ہونیوالے عدالتی فیصلوں کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کرنے کی صورت میں وکلاء کو اپنے موکلین کے دفاع کی اجازت دیدی۔
مزید پڑھیں:- - - -ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر کے نام شاہ سلمان کا خصوصی مکتوب

شیئر: