Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالیگاؤں دھماکہ: پروہت اور پرگیہ سمیت7ملزم قرار

ممبئی۔۔۔۔۔2008میں مالیگاؤں میں ہونیوالے بم دھماکے میں ملوث کرنل پروہت اور سادھوین پر گیہ سنگھ ٹھاکر سمیت تمام 7ملزمان پراین آئی اے کی خصوصی عدالت نے دہشت گردانہ سازش رچنے، قتل  اور دیگر مجرمانہ معاملات میں الزامات عائد کردیئے۔آئندہ سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔قبل ازیں پیر کو ممبئی ہائیکورٹ نے دھماکہ کیس میں ملزم لیفٹیننٹ کرنل پرساد سری کانت پروہت اور دیگر افراد کیخلاف زیریں عدالت نے الزامات عائد کرنے پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا۔سادھوی پرگیہ نے اس فیصلے کو سازش قراردیتے ہوئے کہا کہ پہلے این آئی اے نے مجھے کلین چٹ دیدی تھی اب مجھ پرالزامات عائدکردیئے گئے ،مجھے پورا یقین ہے کہ میں ایک نہ ایک دن بے قصور ثابت ہونگی کیونکہ سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -ہندووادی نہیں، ہر طبقہ کا لیڈر ہوں، راہو گاندھی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: