Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی یونیورسٹی کے ڈین کیخلاف نسلی امتیاز کا مقدمہ

دمام۔۔۔۔۔امریکی ریاست کنیکٹکٹی کی یونیورسٹی آف نیو ہاون کے ڈین نے تقریب تقسیم اسناد میں سعودی طالب علم سے مصافحہ سے انکارپر نسلی تفریق کا تاثر پیدا کرکے ماحول خراب کردیا۔ سعودی طالب علم نے ڈین کے خلاف نسلی تفریق کا مقدمہ دائر کردیاتاہم ڈین کے دفاعی بیان پر نسلی تفریق کے الزام سے بری کردیا گیا۔ڈین نے کہا میرا مقصد نسلی تفریق نہیں بلکہ ڈاکٹروں کے مشورے کی وجہ سے میں نے کسی سے بھی مصافحہ نہیں کیا۔ ڈاکٹروں نے کہا تھاکہ ان دنوں طلبہ میں انفلوئنزا وائرس پھیلا ہوا ہے لہذا مصافحہ سے احتراز کیا جائے۔

شیئر: