Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی شہزادی کی عام آدمی سے شادی کرنے پرشاہی حیثیت ختم

    ٹوکیو - - -جاپانی بادشاہ اکیتو کی ایک اور پوتی اور 27 سالہ شہزادی نے بادشاہت کو چھوڑ کر محبت کی خاطر ایک عام آدمی سے شادی کرلی۔27 سالہ ایاکو جاپان کے بادشاہ کے کزن کی بیٹی ہیں، جنہوں نے رواں برس یکم جولائی کو اعلان کیا تھا کہ وہ ایک عام شخص سے شادی کریں گی۔شہزادی ایاکو نے شپنگ کمپنی میں ملازمت کرنے والے 32 سالہ کائی موریو سے شادی کی، جن سے ان کی محبت اس وقت ہوئی جب شہزادی نے کائی موریو سے اپنے ہی خاندان کی ایک اور شہزادی کے توسط سے 2017 میں ملاقات کی تھی۔جاپان ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شہزادی ایاکو اور کائی موریو کی شادی ٹوکیو کے میجی شرائن میں جاپانی روایات کے مطابق ہوئی۔رپورٹ کے مطابق شہزادی کی جانب سے عام شخص سے شادی کئے جانے کے بعد انہیں شاہی اعزازات سے ہاتھ دھونا پڑے گا، کیوں کہ وہ اب وہ شاہی خاندان کا حصہ نہیں رہیں۔جاپان کے شاہی خاندان کی یہ مسلسل تیسری شہزادی ہیں، جنہوں نے ایک عام شخص سے شادی کی ہے، ان سے قبل 2017 میں بھی شاہی خاندان کی ایک شہزادی نے عام شخص سے شادی کی تھی۔2 سال قبل جاپانی شہنشاہ اکیتو کی 25 سالہ پوتی شہزادی ماکو نے بھی شاہی حیثیت چھوڑ کر عام شخص سے شادی کی تھی۔25 سالہ شہزادی ماکو سے قبل بھی 2014 میں ایک جاپانی شہزادی نے محبت اور شادی کے لیے شاہی خاندان کو چھوڑا تھا۔ 4 سال قبل شہزادی نوریکو نے بھی عام شخص سے شادی کرکے شاہی حیثیت کو ٹھکرادیا تھا۔جاپانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہی خاندان کی مزید ایک شہزادی آئندہ 2 سال میں ایک عام شخص سے شادی کرنے والی ہیں۔ ۔خیال رہے کہ جاپان کے شاہی خاندان کو دنیا کے قدیم ترین شاہی خاندانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔مختلف رپورٹس کے مطابق شہزادی ایاکو کے بعد جاپان کے شاہی خاندان میں صرف 17 فراد بچ جائیں گے، جن میں سے زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ 
مزید پڑھیں:- - -  -شمالی برطانیہ نے برف کی چادر اوڑھ لی

شیئر: