Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مبارکبادیں

  حیدرآباددکن:شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ شعیب ملک نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ الحمد للہ میری اہلیہ اور بیٹا دونوں ٹھیک ہیں ۔ آپ سب کی دعاوں اور نیک خواہشات کا شکریہ۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان دونوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور محمد عامر کے علاوہ بالی وڈ کی فلمساز فرح خان مبارکباد دی ۔ فرح خان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ خالہ بن گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر پیام تہنیت کے علاوہ چھیڑ چھاڑ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ کوئی سسرال والوں یعنی پاکستانیوں کو مبارکباد دے رہا ہے تو کوئی میکے والوں یعنی ہندوستانیوں کو۔ اداکارہ کستوری شنگر نے مبارکباد کے ساتھ لکھا کہ بچہ چونکہ انڈیامیں پیدا ہوا ہے اس لیے وہ انڈین ہے۔بچے کے استقبال کے ساتھ لوگ اب بچے کے مستقبل کا بھی اندازہ لگا رہے ہیں۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ بیٹسمین بنے گا کوئی بولر، کوئی آل راونڈر تو کوئی اسے ٹینس کاکھلاڑی بنانے پر بضد ہے جبکہ ایک چاہنے والے نے لکھا ہے کہ وہ بیٹ اور ریکٹ کا فیوژن تیار کرے گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: