Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنگین آئی لائنر فیشن میں ان ‎

سیاہ اور کتھئی آئی لائنر  اور کاجل ہمیشہ   استعمال ہوتا ہے  اور آنکھوں کو بھاتا بھی بہت ہے .  لیکن اب فیشن کی دنیا میں  نئے اور حیران کن ٹرینڈز متعارف ہو رہے ہیں .  جو ہر طرح کے لباس پر  خوبصورتی اور پر اعتماد شخصیت کے ساتھ اپنائے جاسکتے ہیں .  رنگین آئی لائنر اور رنگین کاجل بھی  بدلتے فیشن کا  ایسا ہی ایک ٹرینڈ ہے  .  جو آپ کی شخصیت کو  پرکشش انداز اور شوخ رنگوں میں  پیش کرتا ہے .  اگر گلابی آئی لائنر کی بات کی جائے تو  یہ ایک شوخ رنگ ہے اور  بہتر یہ ہے کہ آپ اسے سفید بیس شیڈ کے ساتھ استعمال  کریں .  سفید لیکوئیڈ  آئی شیڈ کے ساتھ  گلابی  آئی لائنر  بے حد خوبصورتی سے واضح ہوتا ہے .  الٹرا وائلٹ آئی لائنر کے دھیمے اور گہرے شیڈز  نفاست اور خوبصورتی سے  باریک لکیر کی شکل میں  لگائیں  یہ چہرہ کھلا اٹھنے کے لیے کافی ہیں .  سبز آئی لائنر   سے آنکھیں کھلی کھلی اور روشن نظر آتی ہیں .  اسےآنکھوں کے اوپر لگائیں  اور  پھر اسکے ہلکے سے شیڈ سے آنکھوں کے نچلے کنارے بھی واضح کریں  . ڈبل آئی لائنر بھی ایک دلکش  تاثر پیش کرتا ہے .  سفید رنگ سے آنکھوں پر آئی لائنر لگائیں  اور پھر سرخ یا کوئی بھی دوسرا گہرا رنگ استعمال کریں .   یہ رنگین آئی لائنر آپ کے لیے اچھا میک اپ متبادل ثابت ہوں گے . 
 

شیئر: