Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ گلف این آر آئیز فیڈریشن کا تیسرا اجلاس ،آئندہ کے لائحہ عمل پرغور و غوض

اضلاع میں فیڈریشن کی برانچز کے قیام کی تجویز ، عثمان بن محفوظ ،دسمبر میں فیڈریشن کے آفس اور ویب سائٹ کا باضابطہ افتتاح ہوگا،احمد الدین اویسی
امین انصاری ۔ ۔ ۔  ۔ جدہ   
تلنگانہ گلف این آر آئیز فیڈریشن کے صدر احمد الدین اویسی کی صدارت میں جدہ کے مقامی ہوٹل میں تیسرے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس فیڈریشن کا قیام اپریل 2018 ء میں عمل میں آیا جس کا مقصد ریاست تلنگانہ کے غریب اور وائٹ کالر ز  این آر آئیز کی مدد کرنا ہے ۔ حکومت تلنگانہ نے این آر آئیز کی فلاح و بہبود کیلئے جو 200 کروڑ کے بجٹ کا اعلان کیا تھا اس کو مستحق اور مجبور لوگوں تک پہنچانے  نیز این آرآئیز کیلئے حکومتی  مراعات اور سہولیات تک عوام کی رسائی کو آسان بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔ فیڈریشن نے اس سلسلے میں  ایڈوکیٹ انور شرف الدین اور ان کے رفقاء کے پینل کی قانونی مدد حاصل کی جو عوام کی رہنمائی کریںگے ۔  احمد اویسی نے اجلاس کو بتایا کہ فیڈریشن لیگل طریقے سے کام کرنے کو ترجیح دے رہی ہے چنانچہ  فیڈریشن کا  باضابطہ رجسٹریشن حکومت تلنگانہ سے کرالیا گیا ۔  دسمبر 2018 ء میں فیڈریشن کے آفس اور ویب سائٹ کا   باضابطہ افتتاح حیدرآباد دکن میں کیا جائیگا۔ اس موقع پر کوآرڈینٹر  قیوم انور ، جنرل سیکریٹری  انجینیئر اعجاز احمد خان۔اسپوک مین عثمان بن یسلم بن محفوظ  ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ ۔صدر نے کہا کہ این آر آئیز کے کام کو وسعت دینے کیلئے  مملکت کے  مختلف  شہروں سے اراکین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔اراکین اپنے  ناموں  کا اندراج نائب صدر  یوسف الدین امجد اور سیکریٹری اعجاز احمد خان کے پاس کراسکتے ہیں ۔ اس موقع پر احمد الدین اویسی نے یوسف الدین امجد کے حالیہ دورہ حیدرآباد میں فیڈریشن کی نمائندگی صدر مجلس اسد الدین اویسی اور حکومتی ذمہ داران سے کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انکی ستائش کی نیز میر عارف علی ، سید عزیز اور دیگر این آر آئیز ان کے ہمراہ  یوسف الدین امجد نے  پریس کانفرنس کے ذریعے فیڈریشن کے اغراض و مقاصد سے عوام الناس اور حکومت کو آگہی دی  جس پر اراکین فیڈریشن نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔صدر نے اس موقع پر تمام ارکان کو اعتماد میں لیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ کارواں قوم و ملت کیلئے اخلاص کی بنیاد پر کام کو آگے بڑھائے گا ۔ اجلاس کی کارروائی اعجاز احمد خان نے چلائی  دریں اثناء یوسف الدین امجد نے اپنے دورہ حیدرآباد کی کارکردگی سے اجلاس کو واقف کراویا ۔ عثمان بن محفوظ  نے اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  تجویز پیش کی کہ  تلنگانہ کے اضلاع میں بھی برانچز کھولنا چاہئے تاکہ وہاں پہنچنے والے این آرآئیز کا ڈاٹا جمع کیا جاسکے۔ جس پر اجلاس نے اتفاق کیا اور دسمبر میں اسے روبہ عمل لانے  کا عندیہ دیا ۔عبید باجوہ نے قرات کلام پاک اور یوسف الدین امجد نے نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستانی نوجوان باصلاحیت اور ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں، ویلفیئراتاشی محمود لطیف

شیئر: