Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر الشرقیہ نے ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کر دیا

    دمام - - - -گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے منگل کو "ٹیکسی اسکیم"کا افتتاح کر دیا۔ اسکیم کی سرپرستی مشرقی ریجن میں یتیموں کی نگہداشت کرنے والی انجمن "بناء"کر رہی ہے۔ شہزادہ سعود بن نایف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسی اسکیموں سے یتیموں اور ان کے اہل خانہ پر خوشگوار اثرات مرتب ہوںگے۔ انہوں نے ٹیکسی کی چابی حوالے کرتے ہوئے تاکید کی کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کی جائے او رحد سے زیادہ رفتار سے گاڑی نہ چلائی جائے۔ اسکیم کا مقصد یونیورسٹی میں زیر تعلیم یتیموں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا اور فارغ اوقات میں "کریم " اپیلی کیشن سروس سے جڑ کر روزی روٹی کا بندوبست کرنا ہے۔ گورنر شرقیہ نے اس موقع پر "بناء "انجمن الراجحی فاؤنڈیشن اور المجدوعی فاؤنڈیشن کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں:- - -  -تصاویر اور ویڈیو: پبلک پراسیکیوٹر نے سعودی قونصلیٹ کا دورہ کیا

شیئر: