Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے ریاض میں سوڈان کی عبوری کونسل کے چیئرمین کی ملاقات

ملاقات میں سوڈان کی صورتحال، اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو ریاض کے قصر الیمامہ میں سوڈان کی عبوری کونسل کے چیئرمین جنرل عبدالفتاح البرھان نے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سوڈان کی صورتحال، اس کے اثرات، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العبیان، وزیر خزانہ محمد الجدعان اور سوڈان میں سعودی سفیر علی حسن جعفر بھی موجود تھے۔
قبل ازیں سوڈان کی عبوری کونسل کے چیئرمین جنرل عبدالفتاح البرھان وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے تو ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا۔

 

شیئر: