Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا

شنگھائی ۔۔۔ روس کی الیکٹرک کار انڈسٹری میں غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کو چین نے ناکام بنا دیا۔الیکٹرک کار کی تیاری کی دوڑ میں چین نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ الیکٹرک کار کی صرف بیٹری بنانے والا چین سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گیا، چین میں الیکٹرک کار کی بڑھتی ہوئی مانگ اور الیکٹرک کار کے مینو فیکچررز کو دی جانے والی سہولتیں نے سرمایہ کاروں کو روس سے اپنے پلانٹ چین میں منتقل کرنے پر مجبور کردیا ہے۔دنیا بھر میں الیکٹرک کار میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریز کی دو تہائی بیٹریز چین مہیا کرتا ہے، کار پلانٹ چین میں لگنے سے بیٹریز کی  درآمد میں خرچ ہونے والے اخراجات میں 40 فیصد کمی آئے گی۔
 

شیئر: