Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طویل العمر ٹیسٹ کرکٹر نے107 ویں سالگرہ منائی

لندن: دنیا کی سب سے طویل العمر ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش نے اپنی 107 ویں سالگرہ گزشتہ روز منا ئی ہے۔ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش 30 اکتوبر 1911 کوپیدا ہوئیں جبکہ 1937 میں انگلینڈ کیلئے ڈیبیو کیا۔ انھوں نے12 برس پر محیط انٹرنیشنل کیریئر کے دوران 7 ٹیسٹ میچز کھیلے، اس دوران 23 کی اوسط سے 10 وکٹیں بھی لیں۔ایش یوگا کی شوقین اور انھیں اس کی پریکٹس کرتے ہوئے 30 برس ہوچکے۔ اس خاص دن کی مناسبت سے آئی سی سی نے ان کی موجودہ انگلش ویمنز کپتان ہیتھ نائٹ کے ہمراہ یوگا کرتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: