Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کو خراجِ تحسین، 11 معروف گلوکاروں کا مشترکہ ملی نغمہ

روتانا میوزک گروپ نے اتوار کو ’ملحمۃ الصقور‘ (دی فیلکنز ایپک) کے نام سے ایک ملی نغمہ جاری کیا ہے جس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے 11 معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس گیت میں مختلف جنیریشنز اور موسیقی کے الگ الگ انداز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو یکجا کیا گیا ہے جو قومی فخر اور وطن سے وابستگی کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔
گلوکاروں میں محمد عبدو نمایاں ہیں جبکہ ان کے ساتھ عبادی الجوھر، عبدالمجید عبداللہ، رابح صقر، راشد الماجد، ماجد المھندس، طلال سلامہ، راشد الفارس، عباس ابراہیم، عائض یوسف اور سلطان خلیفہ بھی شامل ہیں۔
اس ملی نغمے کے بول شاعر فیصل العطاوی نے لکھے ہیں جبکہ اس کی موسیقی سھم نے ترتیب دی ہے اور مجموعی نگرانی سالم الہندی نے کی ہے۔
اس نغمے کا تصور محمد الھاجری نے پیش کیا جبکہ اس کی تیاری کے تمام مراحل روتانا کے زیر اہتمام مکمل کیے گئے۔
یہ گیت مملکت سے محبت، وفاداری اور قومی فخر کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس میں سعودی موسیقی کے ذریعے قومی شناخت اور حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

شیئر: