سابق وزیر اعظم دیوگوڑا نے راہول گاندھی کو وزیراعظم بنانے کی حمایت کردی
نئی دہلی۔۔۔۔سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے کہاکہ کانگریس کی حمایت کے بغیرتنہا علاقائی پارٹیاں وزیراعظم نہیں بناسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے لوک سبھاانتخابات کے بعد راہول گاندھی کو وزیراعظم بنائے جانے کیلئے پوری حمایت دی جائے گی۔ دیوگوڑا نے بلاری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کوو زیر اعظم بنانے کے سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔سابق وزیراعظم کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک ہفتہ قبل کانگریس کے سینیئررہنما اورسابق مرکزی وزیرداخلہ پی چدمبرم نے کہا تھا کہ کانگریس نے رسمی طورپرکبھی نہیں کہا کہ اگراپوزیشن اتحادکو آئندہ حکومت بنانےکا موقع ملا تو راہول گاندھی کو وزیراعظم بننا چاہئے۔