افغانستان میں ملٹری ہیلی کاپٹرگرکرتباہ،25 ہلاک
کابل...افغانستان میں ملٹری ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہو گیا ۔ 25 افراد ہلاک ہو گئے۔افغان ملٹری کے ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ افغان صوبہ فرح میں پیش آیا۔ ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹرمیں صوبے کی صوبائی کونسل کے اراکین اور ملٹری حکام بھی سوار تھے۔ کوئی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئےں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے میں حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔