Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

19ویں صدی کےونڈ مل ہوم کی آن لائن نیلامی

    سواتری، کیمرج شائر-  - - -19ویں صدی کا بنا ہوا مشہور ونڈ مل ہائوس اب صدیوں بعد فروخت کیا جا رہا ہے اور اس کی آن لائن ابتدائی قیمت 5لاکھ 75ہزار پونڈ مقرر کی گئی ہے ۔ اس پراپرٹی کی نیلامی مشہور مقامی پراپرٹی ڈیلر یوپا کے زیر اہتمام ہو گی ۔ یہ عظیم الشان ونڈ مل ہاؤس حال ہی میں نئی مرمت اور تزئین و آرائش کے مرحلے سے گزرا ہے اور اس کی 4سطوح ہیں اور اس کی 4سطوح پر 5خوبصورت بیڈ رومز بنے ہوئے ہیں ۔ جہاں تک پراپرٹی کی زمینی حیثیت اور خوبصورتی کا تعلق ہے یہ ہر طرح سے عام املاک سے مختلف ہے یہ خوبصورت مکان کیمرج شائر کے قصبے سواتری میں ہنٹنگڈن کے قریب بنا ہوا ہے ۔اس کی شہرت اس کے ساتھ ہی ساتھ بنی ہوئی پون چکی سے ہے جس کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ 18ویں صدی کے ابتدائی برسوں میں قائم ہوا تھا اور اس کے بعد 19ویں صدی میں اسے نزدیک ہی بنے ہوئے ایک عالیشان مکان سے متصل کر دیا تھا اور اب ونڈ مل اور مکان دونوں ایک پراپرٹی کی حیثیت رکھتے ہیںجس کی وجہ سے مکان بہت بڑا اور انتہائی پرشکو ہ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -شمالی برطانیہ نے برف کی چادر اوڑھ لی

شیئر: