Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عثمان قادر کی آسٹریلیا میں عمدہ بولنگ کی دھوم

کینبرا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے آسٹریلیا میں اپنی عمدہ بولنگ سے دھوم مچا دی۔کینبرا میں آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے واحد ٹور میچ میں عثمان قادر نے 10 اوورز میں صرف 28 رنز دئیے اور 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ لیگ اسپنر نے پریٹوریس، این گیڈی کو آوٹ کرنے کے ساتھ اپنے بہترین دوست اور سابق سٹی فیلو عمران طاہر کو بھی بی ایل بی ڈبلیو آوٹ کردیا۔ عثمان قادر کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 173 رنز پر گراونڈ سے باہرہو گئی۔ عثمان قادر پاکستان کرکٹ ٹیم میں مواقع نہ ملنے پر2016ء میں آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے۔ انہوں نے سڈنی میں گریڈ کرکٹ کھیلی اور ایڈیلیڈ میں کلب مقابلوں میں بھی حصہ لیتے رہے۔ لیگ ا سپنر نے سڈنی میں صرف 6 میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کر کے موجودہ کوچ جسٹن لینگر اور سابق فاسٹ بولر جیف لاسن کی توجہ حاصل کرلی۔پاکستان نژاد آسٹریلین فواد احمد کے بعد عثمان قادر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: