Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اقتصاد کے روشن اعداد و شمار

یکم نومبر2018ء بروز جمعرات  سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار ــ’’البلاد‘‘ کا اداریہ نذر قارئین
بین الاقوامی رپورٹوں ، اعداد و شمار اور منظر نامے پر موجود نئے نقوش بتا رہے ہیں کہ سعودی اقتصاد مضبوط و مستحکم ہے ۔ قیادت راشدہ کی مساعی کی بدولت متعدد خوشگوار نتائج حاصل ہوئے ہیں جبکہ اصلاحات اور تجدید کے عمل نیز افرادی و مالیاتی وسائل کے مثالی استعمال اور سرمایہ کاروں اور باصلاحیت افراد کی درآمد کی بدولت زیادہ بہتر کارکردگی کی علامتیں اجاگر ہوئی ہیں ۔ 
قومی بجٹ برائے 2018ء کی تیسری سہ ماہی کی کارکردگی پر جاری کی جانیوالی رپورٹ میں بہت ساری خوشخبریاں نظر آئیں ۔ خاص طور پر اس بات سے بیحد خوشی ہوئی کہ ہماری حکومت شفاف پالیسی کی پابندی کر رہی ہے ۔ مالیاتی اعداد و شمار پیش کرنے کا اہتمام کر رہی ہے ۔ بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔شرح نمو میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ تیل اور ماسواء ذرائع سے آمدنی بھی بڑھ رہی ہے ۔
دوسری جانب سعودی عرب نے اصلاحات کے شعبے میں پوری دنیا میں چوتھا نمبر حاصل کیا ہے۔ اس کی بدولت جی 20کی سطح پر کاروباری ماحول مزید بہتر ہوگا ۔ عالمی بینک گروپ نے ہر برس کی طرح امسال بھی اکتوبر کے مہینے میں اس حوالے سے رپورٹ جاری کر کے اعتراف کیا کہ سعودی عرب نے اصلاحات کے میدان  میں پوری دنیا میں چوتھا نمبر حاصل کر لیا ہے ۔ 
سعودی عرب نے ہر سطح پر 51اصلاحات نافذ کی ہیں ۔ ان اصلاحات کی بدولت آئندہ 3برسوں کے دوران خوشگوار اثرات نظر آئیں گے ۔ 
 

شیئر: