Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3ماہ کی کمائی ، ایک چائے میں گنوائی

مراد آباد۔۔۔۔کٹگھر تھانہ علاقے میں 2نوجوانوں کو نامعلوم افراد نے چائے پلاکر بیہوش کردیااور نقدی و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔دونوں نوجوان بس اسٹیشن پر بیہوشی کے عالم میں پڑے ہوئے تھے ۔موقع پر موجود لوگوں نے انہیں سرکاری اسپتال پہنچایا۔ کودندرکی کے رہنے والے شاہنواز اور دانش دہلی میں قائم جینس تیار کرنے والی فیکٹری میں ملازم تھے۔ 3ماہ بعد دونوں اپنے گھر واپس جارہے تھے۔وہ دہلی روڈویز کی بس کے ذریعے مراد آباد پہنچے اور کوندرکی جانے کیلئے آٹو رکشے کا انتظار کررہے تھے کہ اسی دوران 2نامعلوم افرادنے انہیں چائے کی پیشکش کی اورباتوں میں الجھاکر دانش اور شاہنواز کو چائے پلا دی ۔ چائے پیتے ہی دونوں بیہوش ہوگئے۔ بعد ازاں دانش اور شاہنواز کے موبائل اور 10ہزار روپے نقد اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے لٹیروں کی تلاش شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے، کوند
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: