Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریا بھی پناہ گزینوں کے سمجھوتے سے دستبردار

ویانا... اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق بین الاقوامی سمجھوتے سے اب ایک اور یورپی ملک آسٹریا دستبردار ہو گیا ۔ اس پہلے ہنگری نے علیحدگی اختیار کی تھی۔آسٹریا کے چانسلر نے اس معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چانسلر کرس نے واضح کیا کہ آسٹریا اس معا ہدے پر کسی صورت دستخط نہیں کرے گا۔ یہ سمجھو تہ پناہ گزینوں کے سنگین معاملے کو مناسب انداز میں طے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 2019 میں ہونے والی رائے شماری میں آسٹریا شریک نہیں ہو گا۔ آسٹریا کی حکومت کا موقف ہے کہ اس معاہدے پر دستخط کے بعد ملکی حاکمیت اور سکیورٹی کو جہاں خطرات لاحق ہو سکتے ہیں وہاں ملک کی آزادی کو بعض رکاوٹوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔
 

شیئر: