ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ز کی ریاض میں آمد

ریاض۔۔۔فری اسٹائل کشتی کے ڈبلیو ڈبلیو سی گروپ کا پہلا قافلہ Crown jewelمیں شرکت کیلئے ریاض پہنچ گیا۔یہ مقابلے کنگ سعود یونیورسٹی کے اسٹیڈیم میں جمعہ کو منعقد ہوں گے ۔ اس گروپ میں معروف کھلاڑی جان مائیکل اپنے ساتھیوں کورٹ اینجل ، سیتھرولز ، ڈیفل زیگلر اور بین کاربن کے ہمراہ آئے ہیں ۔اسی دوران جان سینا اور ڈینل برائن نے Crown jewelشرکت سے معذرت کر لی ۔ منتظمین نے 2اور مشہور ریسلر پاپلی ایچلی اور سیما گوڈیلا کو میلے میں شریک کر لیا ۔ پاپلی جان سینا اور سیما ڈینل برائن کی جگہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے ۔

شیئر: