Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیروزگاروں کو نوکری کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار

    نوئیڈا- - - - -بینک و سرکاری اداروں میں بے روزگاروں کو ملازمت کا جھانسہ دیکر خطیر رقمیں اینٹھنے والا 18افراد پر مشتمل گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ نوئیڈا سائبر سیل کے پولیس اہلکاروں نے گروہ کے قبضے سے 5کمپیوٹر ، 36موبائل اور فرضی دستاویزات وغیر برآمد کیں۔تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ گروہ ابتک سیکڑوں افراد کو نشانہ بناچکا ہے۔ ایس پی کرائم اشوک کمار نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر نوئیلا سائبرسیل نے سیکٹر 6میں واقع ایک کمپنی پر چھاپہ مار کر 18افرا د کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے نام روشن کمار، دھیرج کمار، آکاش تیواری، فنٹوش، ویکاس کمار ، آشوتوش، وکاس کمار، مونو سنگھ، نگم جین، مکیش کمار، منیش کمار، ابھیشیک سنگھ ، رنکو کمار، محمد شہزاد، ستیم، احمد ، ابھیشیک اور بٹو پانڈے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -اجودھیامیں مندر تعمیر ہونا چاہئے، ارپنا یادو
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: