Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی باکسر عامر خان کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد:پاکستان نژاد برطانوی چیمپیئن باکسر عامر خان نے وزیر اعظم عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات کی جس کے دوران باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم بھی موجود تھیں۔عامر خان نے عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے فر وغ کیلئے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔وزیراعظم نے باکسنگ کے شعبے میں عامر خان کی جانب سے کی گئی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے نوجوانوں میں ا سپورٹس کے شعبے میں بے ا نتہا صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انکی توانائیوں کا مثبت استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ یہ ملاقات عمران خان کے دورہ چین سے قبل اسلام آباد میں ہوئی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: