Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل ایپ سے جنرل ریل کاٹکٹ حاصل کرنے کی سہولت

نئی دہلی۔۔۔۔ انڈین ریلوے نے آج سے موبائل ایپ کے ذریعے ریلوے ٹکٹ خریدنے کی سہولت فراہم کرنی شروع کردی۔کوئی بھی مسافر اسٹیشن سے5 کلومیٹر کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک کے کسی بھی مقام پر جانے کیلئے ایپ سے ٹکٹ خرید سکتاہے۔ریلوے بورڈ کے رکن گریش پلے نے پریس کانفرنس میں کہاکہ تجرباتی طور پر فی الحال ایک زون کے اندر ہی کام کرنے والے یوٹی ایس آن موبائل ایپ میں انٹر زون ٹکٹ جاری کرنے کی سہولت شروع کردی گئی ہے جویکم نومبر کی نصف شب سے نافذ ہوچکی ہے اور ابتدائی8گھنٹوں میں تقریباً 4ہزارٹکٹ خریدے جاچکے ہیں۔اس کیلئے اسمارٹ فون ہونا لازمی ہے۔اس ایپ سے دہلی سے پٹنہ ،چنئی سے بھوپال ،ممبئی سے بھاگلپور وغیرہ سمیت ملک کے کسی بھی شہر کیلئے ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔گریش پلے نے بتایاکہ مسافر ایک بار میں ایک ٹکٹ خرید سکتا ہے اور اس میں زیادہ سے زیادہ 4لوگوں کے سفر کی گنجائش ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بیروزگاروں کو نوکری کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: