’ہمارے گھر میں تیارکردہ‘: الباحہ میں مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے کا انیشیٹیو
الباحہ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر عبداللہ الحسین نے ’صُنع في دارنا‘ یعنی ’ہمارے گھر میں تیارکردہ‘ کے عنوان سے انیشیٹیو کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد مقامی صنعت کو فروغ دینا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق انیشیٹیو کا آغاز یونیورسٹی کی لوکل کونٹینٹ ڈیویلپمنٹ ٹیم کے تعاون سے کیا گیا ہے۔
جس کے تحت مقامی سطح پر تیار ہونے والی مختلف روایتی و زرعی آرگینیک مصنوعات کے علاوہ دیگر اشیا شامل ہیں جنہیں ’ہمارے گھر میں بنا‘ انیشیٹیو کے تحت نمایاں کیا جائے گا۔
یونیورسٹی کے لوکل کونٹینٹ ڈیویلپمنٹ ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر حسن الزھرانی نے بتایا کہ ’انیشیٹیو کا مقصد الباحہ ریجن کی پیداوار اور مقامی افراد کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور باصلاحیت لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔‘
انیشیٹیو کے تحت شرکا کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ اپنی تیار کردہ اشیا کو نمائش میں پیش کریں جس کے لیے راویتی مارکیٹ بھی تشکیل دی جائے گی جہاں دستکاری کے 25 کارنر قائم کیے جائیں گے۔
حسن الزھرانی کا مزید کہنا تھا کہ ’انیشیٹیو کو ’صنع فی دارنا‘ کا عنوان اس لیے دیا گیا ہے کہ اس کے ذریعے علاقہ کی مصنوعات اور زراعت کو فروغ دیا جا سکے۔‘
