Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض انفراسٹرکچر پروجیکٹ سینٹر نے پلاننگ پروسیس ایوارڈ جیت لیا

نئے ماسٹر پلان کی منظوری کے طریقہ کار پر ایوارڈ دیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض انفراسٹرکچر پروجیکٹ سینٹر نے پلاننگ پروسیس ایوارڈ جیت لیا۔ یہ اعزاز عالمی کانفرنس برائے شہری منصوبہ بندی کے 61 ویں اجلاس میں دیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نئے ماسٹر پلان کی منظوری کے طریقہ کار پر ایوارڈ دیا گیا جو خطے میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے سلسلے میں غیرمعمولی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
ریاض سینٹر کے انفراسٹرکچر منصوبہ جات میں شعبہ پلاننگ کے نائب سربراہ انجینئربدر بن محمد التمیمی نے خصوصی تقریب میں وصول کیا۔
ریاض انفراسٹرکچر پروجیکٹ سینٹر ریاض میں منصوبوں کی پلاننگ اور ان کے نفاذ کے طریقہ کار میں بنیادی تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
جس کا مقصد مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے انفراسٹرکچر خدمات کو بہتر بنانا، شہرا ور اس کے مضافات میں رہنے والوں کے علاوہ یہاں آنے والوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے۔
واضح رہے ’پلاننگ پروسیس ایوارڈ‘ کا مقصد ایسے منصوبوں کے طریقہ کار کو اجاگر کرنا ہے جو روایتی مشاورتی عمل سے آگے بڑھ کر پالیسی سازی، منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے تمام مراحل میں جامع شمولیت اور موثر طریقوں کو شامل کرتے ہیں تاکہ کارکردگی اور معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے۔

 

شیئر: