Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"مولانا سمیع الحق کا قتل بہت بڑا سانحہ ہے"

    ریاض ( ذکاء اللہ محسن)- -  - -- پاک سرزمین فورم مڈل ایسٹ کے چیف آرگنائزر شمشاد علی صدیقی ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور اراکین مجلس عاملہ اور صدر ریاض ریجن حنیف بابر  نے مولانا  سمیع الحق پر ہونے والا قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بہت بڑا سانحہ قرار دیا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیاست میں دہشتگردی قابل مذمت ہے  ۔مولانا سمیع الحق  کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں شمشاد صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی اور سیاسی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی ملک کو ترقی کی راہ  پر گامزن کرسکتا ہے۔   انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انکی شہادت سے ملک ایک بڑے  مذہبی اور سیاسی  رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ انہیں ایک محب وطن سیاسی رہنما کی حیثیت میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:-  - - -پاکستان بزنس کونسل دبئی کی تقریب، عبد الرزاق داؤد مہمان خصوصی
 

شیئر: