Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

دبئی:پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ فاسٹ بولر محمدعامر کو شامل نہیں کیا گیا۔ عماد وسیم طویل عرصے بعد اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔آل راونڈر محمد حفیظ اور نوجوان اوپنر امام الحق بھی واپس آگئے ۔آل راونڈر عماد وسیم چیمپیئنز ٹرافی کے بعد سے فٹنس مسائل کا شکار تھے۔ محمد حفیظ کو ایشیا کپ میں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا ۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمدہ کھیل سے اپنی سلیکشن کو یقینی بنایا انہیں شان مسعود کی جگہ شامل کیا گیا ہے ۔عماد وسیم نے محمد نواز کی جگہ لی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹیم میں واپسی کے بعد انہوں نے اپنی عمدہ بولنگ سے خود کو اسکواڈ میں شمولیت کا اہل بنایا ۔نوجوان اوپنر امام الحق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلی کے فریکچر کے باعث ٹیم سے باہر تھے اور انہیں آسٹریلیا کے بعد نیو زی لینڈ کے خلاف بھی ٹی ٹو ئنٹی سیریز کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا تھا۔فاسٹ بولر جنید خان کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جنہوں نے ایشیا کپ میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرکے اپنی جگہ پکی کی ہے ۔ سینیئر فاسٹ بولر محمد عامر اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والے واحد نمایاں کھلاڑی ہیں جو آسٹریلیا کے بعد نیو زی لینڈ کیلئے بھی نظر انداز کر دیئے گئے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز شروع ہوگی ۔پہلے 2میچ ابو ظبی میں 7اور 9نومبر کو جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے دبئی میں 11نومبر کو کھیلا جائیگا۔ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں فخر زمان، محمد حفیظ ، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی ، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: