Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا میں اعلی فوجی افسر کی گرفتاری کاحکم

کولمبو...سری لنکا کی عدالت نے خانہ جنگی کے دوران 11 افراد کے اغوا اور قتل کے الزام میں ملک کے اعلیٰ ترین فوجی سربراہ کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ کولمبو فورٹ مجسٹریٹ رانگا ڈیسانائیکے نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ر وندرا وجے گنارتنے کو حراست میں لینے کے گزشتہ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر پولیس کی سرزنش بھی کی۔ عدالت کے جاری حکم میں کہا گیا کہ ایڈمرل روندرا وجے گنار کو 9 نومبر سے قبل گرفتار کیا جائے۔ اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو مقدمے کی کارروائی میں شامل پولیس افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔خیال رہے حالیہ حکم ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سری لنکا کے برطرف وزیراعظم رنیل وکراماسنگے اور سابق صدرمہندرا راجہ پکسے کے درمیان اقتدار کی کشمکش جاری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کولمبو فورٹ کے مجسٹریٹ لنکا جے رتنے نے قتل اور فرار ہونے میں مرکزی ملزم کی معاونت کرنے پر پولیس کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے پر فائز ایڈمرل روندرا وجے گنارتنے کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

شیئر: