Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ویٹ لفٹر نے آسٹریلیا میں گولڈ میڈل جیت لیا

سڈنی :سڈنی میں ہونے والے رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ مقابلے میں پاکستانی 20 سالہ ویٹ لفٹررابعہ شہزاد نے 55 کلوگرام کٹیگری میں مجموعی طور پر 90 کلو گرام وزن اٹھایا، اس میں 40 کلوگرام سنیچ اور 50 کلوگرام کلین اینڈ جرک کے مقابلے شامل تھے۔ رابعہ شہزاد نے گزشتہ دنوں دبئی میں ہونے والی ایشین بینچ پریس چیمپیئن شپ میں بھی پاکستان کیلئے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ان مقابلوں میں پاکستان کی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے مجموعی طور پر 9میڈل حاصل کئے تھے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیے پڑھنے کیلئے اردو نیوز "واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: