Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ پھر آمنے سامنے

  پرتھ:آسڑیلوی کرکٹ کو بحران سے دوچار کرنے والے بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ایک بارپہلے ون ڈے سیریز میں پھر آمنے سامنے ہوں گی۔3میچوں کی اس سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلیں گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں سامنے آنے والے اسکینڈل کے نتیجے میں آسٹریلوی ٹیم کو اپنے کپتان ، ان کے نائب اور ایک بیٹسمین کے علاوہ کوچ سے بھی محروم ہونا پڑا تھا ۔متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی میں کلین سویپ اورٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم ایک بار پھرجنوبی افریقہ کی میزبانی کررہی ہے، اب میزبان ٹیم نئے کپتان ایرون فنچ اور کوچ جسٹن لینگر کے ساتھ اس سیریز کا آغاز کرنے والی ہے۔ اسکینڈل کے نتیجے میں آسٹریلوی ٹیم کی کارکردگی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور یہ سیریز اس کے لئے اعتماد کی بحالی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔اسے گزشتہ10میچوں میں 9ناکامیوں سے دوچار ہونا پڑا ہے اور جنوبی افریقہ کا ریکارڈ کافی بہتر ہے جسے 7-7میچوں میں فتح اور ناکامی سے دوچار ہونا پڑا۔ہندوستانی ٹیم نے اسے اس کے ہوم گراونڈ پر بڑی شکست سے دوچار کرتے ہوئے سیریز 1-5سے جیتی تھی۔ سیریز میں میزبان ٹیم حسب سابق فاسٹ بولرز پر زیادہ انحصار کرے گا جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنے اسپنر عمران طاہر سے کافی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔بیٹنگ میں بھی جنوبی افریقہ کی ٹیم مضبوط نظر آتی ہے لیکن آسٹریلوی بیٹنگ لائن نے اپنا کھویا ہوا اعتماد حاصل کرلیا توسیریز دلچسپ ہو سکتی ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیے پڑھنے کیلئے اردو نیوز "واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: