Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجیر کا پاسپورٹ رکھنے پر قید اور جرمانہ کی سزا

جدہ۔۔۔سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ جو آجر اجیر کو کام پر مجبور کرنے یا غلط طریقے سے اس سے ڈیوٹی لینے یا اسے لگام لگانے یا اسے دھمکانے کی غرض سے پاسپورٹ اپنے قبضے میں کریگا وہ قابل سزا جرم کا مرتکب ہو گا ۔یہ جرم انسانی اسمگلنگ کا ہے۔ اس پر 15برس تک قید یا 10لاکھ ریال تک کے جرمانے یا دونوں سزائیں دی جائیں گی ۔ پبلک پراسیکیوشن نے اپنے سرکاری اکائونٹ پر یہ انتباہ جاری کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ اجیر کا پاسپورٹ اپنے قبضے میں کرنا انسانی اسمگلنگ کا جرم ہے اور اس کی سزا 15برس قید یا ایک ملین ریال جرمانہ یا دونوں ایک ساتھ ہوں گی ۔ پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ اگر یہ جرم کسی عورت یا بچے یا معذور کے حوالے سے کیا جائیگا تو ایسی صورت میں سزا سخت کر دی جائیگی (تفصیلات کا انتظار کیجئے)۔

شیئر: