Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ:موبائل مارکیٹ کس کے قبضے میں ؟

جدہ۔۔۔یہاں فلسطین اسٹریٹ پر واقعہ موبائل مارکیٹ کو کامیاب بنانے کیلئے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے درمیان غیر تحریری زبانی سمجھوتہ طے پا گیا۔یہ بات مارکیٹ کے اندر دوکانوں میں بیٹھے ہوئے سعودیوں اور دکانوں کے باہر موجود غیر ملکیوں کی ثالثی پر نظر رکھنے والوں نے مقامی جریدے البلاد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ موبائل مارکیٹ کی100 فیصد سعودائزیشن کے بعد سعودی شہری موبائل کی دکانوں میں کام کرنے لگے ہیں البتہ عصر کے بعد سے لیکر آدھی رات تک غیر ملکی کارکن مارکیٹ کے سامنے کثیر تعداد میں جمع ہو جاتے ہیں۔ وہ ایک طرف تو استعمال شدہ موبائل فروخت کرنے کیلئے آنے والوں سے سودے بازی کر کے اپنا کمیشن بنا رہے ہیں ۔ دوسری جانب  موبائل کی اصلاح و مرمت کے کام پکڑ کر سعودی نوجوانوں کے پاس لیجاتے ہیں اور ان کی جانب سے اپنے طور پر مرمت سروس فراہم کر کے سروس چارجز آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں ۔ مقامی شہری علی الشریف نے کہا کہ یہ صورتحال حوصلہ افزاء نہیں ۔ غیر ملکیوں نے مارکیٹ کو اپنے قبضے میں رکھنے کا نیا حیلہ نکال لیا ہے، اسے کنٹرول کرنا ہو گا ۔ 

شیئر: