Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کیخلاف نئی امریکی پاپندیاں

واشنگٹن...ایران پر دوسرے مرحلے میں امریکی پابندیوں کا اطلاق پیر سے ہوگا۔ ایران کے تیل، شپنگ، شپ بلڈنگ اور مالیاتی شعبے پر پابندیاں نافذالعمل ہوں گی۔ اس سے قبل ایران کی امریکی ڈالر تک رسائی محدود، ایرانی سونے، قیمتی دھات، کارپٹ، خوردنی اشیا کی برآمد اور آٹوسیکٹر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ پابندیوں کے اطلاق کے بعد ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی 700 سے زائد شخصیات، کمپنیاں، ہوائی و بحری جہاز، بڑے بینک، تیل ایکسپوٹرز اور شپنگ کمپنیاں پابندی کی فہرست میں شامل کی جائیں گی۔برسلز کی عالمی ادائیگیوں کے سوئفٹ نیٹ ورک ایرانی کمپنیوں سے رابطہ منقطع کرسکتا ہے جس سے ایرانی کمپنیاں عالمی مالیاتی نظام سے مکمل کٹ جائیں گی، اس سے قبل پہلے مرحلے میں 7 اگست کو پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ 8 ممالک کو عارضی طور پر ایران سے تیل خریدنے کی اجازت ہوگی۔ استثنیٰ حاصل کرنے والے ممالک میں جاپان،جنوبی کوریا، ہند، ترکی اور اٹلی شامل ہیں۔

شیئر: