Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان: آشرم ایکسپریس ٹرین سے بوریوں میں نقدی اور سونا برآمد

نئی دہلی۔۔۔۔راجستھان انتخابات میں کالے دھن کا کاروبار عروج پر ہے۔ہفتے کو جے پور اے ٹی ایس نے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا ۔دہلی سے احمد آباد جانے والی ٹرین’’ آشرم ایکسپریس‘‘ کی 3مقامات پر تلاشیوں کے دوران بوریوں میں بھرکر لے جانے والے سو نے چاندی اور نقدی اے ٹی ایس نے برآمد کرلئے۔ڈی آئی جی پرفل کمار نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے بعدآشرم ایکسپریس ٹرین کی سامان کی بوگیوں کی تلاش شروع کی گئی تو پہلے جے پور ریلوے اسٹیشن پر4بوریاں،دوسرے اسٹیشن الور پر مذکورہ ٹرین سے 12بوریاں اورتیسرے اسٹیشن بیاور میں 6بوریاں ضبط کی گئیں۔ان تمام بوریوں سے 500اور 2000کے نوٹوں کی گڈیوں کے علاوہ سونے اورچاندی کی اینٹیں برآمد ہوئیں۔اطلاع کے مطابق بھاری مقدار میں نقدی احمد آباد پہنچائی جارہی تھی۔اے ٹی ایس کی ٹیمیں پارسلز بھیجنے اور وصول کرنے والے گروہ کا سراغ لگانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئیں۔ابتدائی چھان بین سے معلوم ہوا کہ نقدی اور سونے چاندی کی بوریاں دہلی کی ایک کمپنی سے احمد آباد میں رہنے والے اروند نامی شخص کے پاس بھی جارہی تھیں۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:-  - - -گرل فرینڈ کا قتل ، لاش کے 3ٹکڑے دوست کے گھر سے برآمد
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: