Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے مت کھیلیں، ملک کیلئے کھیلیں، محسن خان

کراچی: پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے مت کھیلیں بلکہ پاکستان کیلئے کھیلیں۔ ٹی 10لیگ میں شامل نئی ٹیم کراچینزکے ترانے اور جرسی کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ ہیں اپنے ملک کی وجہ سے ہیں اور یہی ہماری اصل پہچان ہے اس لئے اس بات کا  ہمیشہ خیال رکھا جائے ۔ محسن حسن خان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹی 10 کرکٹ بھی مقبولیت حاصل کرتے ہوئے اپنا مقام بنائے گی اور توقع ہے کہ اگلی ٹی10 لیگ کے بیشتر مقابلے پاکستان میں ہوں گے۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل کے پاکستان میں انعقاد سے بھی کھیل کو فائدہ ہوگا۔ امید ہے کہ پی سی بی کے سربراہ احسان مانی بھی اس جدید طرز کی کرکٹ کو سپورٹ کریں گے۔ محسن حسن خان نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں کرکٹ اکیڈمیز اپنا کردار ادا نہیں کر سکیں اور وہ کوئی معیاری کھلاڑی سامنے نہ لاسکیں۔ کرکٹ کمیٹی کے تحت ہم ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دیں گے۔ انڈر 16 کی بجائے انڈر13 کرکٹرز کو چن کر انھیں تربیت فراہم کرکے مستقبل کے اسٹار کرکٹرز سامنے لانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ میں اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے میرٹ کے معاملہ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
کھیلوں کی مزید خبریںاور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: