Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکا میں ہزاروں ٹوئٹر اکاونٹس ختم

نیویارک۔۔۔ٹویٹر نے امریکا میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں شہریوں کو حصہ نہ لینے کے لیے راغب کرنے والے ہزاروں خودکار ٹوئٹر اکاوئنٹس کو غیر فعال کر دیا جن میں سے اکثر خود کو ڈیموکریٹس کے طور پر ظاہر کرر ہے تھے۔ ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کمپنی خودکار انداز میں غلط معلومات پھیلانے والے اکاوئنٹس کی ایک سیریز کو معطل کر چکی ہے جو ہماری پالیسیوں کے خلاف تھا۔ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی ٹویٹر کو ان کاونٹس کے حوالے سے خبردار کر چکی تھی جن کو ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے شروع میں ختم کردیا گیا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ رواں سال انتخابات کے لیے ہم نے رابطے کے لیے اوپن لائن قائم کی ہے اور ریاستی انتخابی عملے، ڈی ایچ ایس اور دونوں جماعتوں کے لیے مہم چلانے والی تنظیموں کے لیے براہ راست، آسان اور موثر راستے بنائے ہیں۔ٹویٹر کا کہنا تھا کہ اکائونٹ کے نیٹ ورک کو امریکا سے باہر چلانے کی بات سامنے آئی ہے لیکن اکاونٹس کس طرح کام کررہے تھے اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

شیئر: