Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قائداعظم کپ:حبیب بینک نے واپڈا کو شکست دیکر ٹرافی جیت لی

لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے قائد اعظم کرکٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں حبیب بینک نے واپڈا کی ٹیم کو 62 رنز سے شکست دیکر قائد اعظم کپ جیت لیا۔واپڈا نے ٹاس جیت کر حبیب بینک کو کھیلنے کی دعوت دی۔ حبیب بینک کی ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 291رنز بنائے۔ واپڈا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 44.4اوورز میں229 رنز بناکرآوٹ ہو گئی۔ حبیب بینک کی جانب سے زوہیب خان نے 68 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی ، رمیز عزیز نے 55 اور عمر اکمل نے 49 رنز جبکہ عمران فرحت نے 40رنز بنائے ۔واپڈا کے ارشد اقبال نے 2جبکہ محمد عرفان، وہاب ریاض ، خالد عثمان اور ذوالفقار بابر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ 292رنز کے ہدف کے تعافب میں واپڈا کی جانب سے سلمان بٹ نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جو ان کی ٹیم کے کام نہ آ سکی جبکہ رفعت اللہ نے 51، محمد اخلاق نے 30، زاہد منصور نے 21 اور ایاز تصور نے 20 رنز بنائے۔حبیب بینک کے عماد بٹ نے 3 جبکہ خرم شہزاد اور سلمان علی آغا نے2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے قائد اعظم کپ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی تھے ، انہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعاما ت تقسیم کیے۔حبیب بینک کے زوہیب خان کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ واپڈاکے کپتان سلمان بٹ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
 کھیلوں کی مزید خبریںاور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: