Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت :ویمنز کار ریس کا انعقاد 17نومبر کوہوگا

ریاض: ایس ڈبلیو ایس کئیر ٹیکنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے منعقد کرنے والے ادارے فن ایکسٹریم کی مجلس انتظامیہ کے رکن عمار قاضی نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں گاڑیوں کی عالمی دوڑ کا مقابلہ ہورہا ہے۔ مقابلے مارچ تک جاری رہیں گے ۔ درمیان میں بچوں کی ٹیموں کی دوڑ جیسے پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ سعودی عرب میں پہلی بار خواتین سے متعلق کئیر ٹیکنگ انٹرنیشنل دوڑ 17نومبر کو منعقد ہو گی۔ علاوہ ازیں روٹیکس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ بھی ہوگا۔ انہوں نے  گفتگو کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ حالیہ برسوں کے دوران سعودی ڈرائیوروں نے جو کارنامے انجام دئیے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی موٹر کار اور موٹر سائیکل آرگنائزیشن کافی کام کر رہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے اس سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: