Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلگت: دنیا کے بلند ترین صحرا پر کار ریلی کی تیاریاں

 
گلگت: گلگت بلتستان میں دنیا کے بلند ترین سرد صحرا پر سرفرنگا کار ریلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ملکی و غیر ملکی ڈرائیوروں نے جیت پر نظریں جما لیں۔دنیا کے بلند ترین سرد صحرا پر اب گاڑیاں دوڑیں گی، گلگت بلتستان میں 3 روزہ سرفرنگا کار ریلی کا 31 اگست سے آغاز ہوگا۔ ایونٹ میں شامل مرد و خواتین ڈرائیورز نے جیت پر نظریں جما لیں۔ مقامی فنکار بھی ایونٹ میں ثقافتی رنگ بکھیریں گے۔ سینیئر وزیر اکبر تابان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ سال ایونٹ کو مزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 75 ہزار فٹ کی بلندی پر 150 سے زائد ملکی و غیرملکی ڈرائیورز شائقین کو اپنی مہارت دکھائیں گے۔

شیئر: