Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ٹیچرز ٹریننگ پروگرام

نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
 پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی اسکولوں میں تعینات مردو خواتین اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام میں ممتاز ماہرین تعلیم فریحہ نوڈ کر ‘ساحرہ اشرف نے اساتذہ کو لیکچر دیتے ہوئے انہیں جدید طریقہ تدریس کو اپنا نے کیلئے تفصیلات سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ا س وقت جدید تدریس کے ذریعے طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشو نما بہتر طریقہ سے کی جاسکتی ہے کیونکہ بچوں کی ذہنی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انہیں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی افادیت کے بارے میں مکمل آگاہی دی جائے۔
  • امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کےلئے کلک کریں
 فرحیہ نوڈکر اورساحرہ اشرف نے کہا کہ اساتذہ اگر صحیح طور پر محنت کریں تو طلبہ کی تعلیمی تربیت کے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں اور انہیں کم عمری میں ہی روشن مستقبل کی نوید مل سکتی ہے۔مسز ثمینہ ناصر نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اس سے پہلے بھی مختلف موضوعات پر ٹیچرز ٹرینگ پروگراموں کا انعقاد کرچکی ہے۔ اس موقع پر پرگرام میں شریک اساتذہ کو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے جنرل سیکرٹری سہیل اشرف اور مسز ثمینہ ناصر نے اعزازی سر ٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے ۔تقریب میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام نے خصوصی شرکت کی۔
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
 
 
 

شیئر: